پولیس اہلکاروں پر حملوں کے بعد جشن آزادی کی تقریبات کی سیکیورٹی سخت
08-13-2026
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں پولیس اہلکاروں پر حملوں کے بعد جشن آزادی کی تقریبات کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی۔
یوم آزدی کے موقع پر لبرٹی، مینار پاکستان، جیلانی پارک، ڈیفنس سمیت دیگر مقامات پر ہونے والی تقریبات کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ لبرٹی میں ہونے والی تقریب کے داخلی راستوں پر چیکنگ کا عمل مزید سخت کردیا گیا جبکہ شرکا کو مکمل تلاشی کے بعد تقریب میں داخل ہونے کی اجازت دی جارہی ہے۔