مین بلیوارڈ گلبرگ 8 بجے سے ٹریفک کیلئے بند کر دی جائے گئی: سی ٹی او لاہور
08-13-2026
(لاہور نیوز) سی ٹی او لاہور نے کہا ہے کہ مین بلیوارڈ گلبرگ 8 بجے سے ٹریفک کیلئے بند کر دی جائے گئی، جشن آزادی تقریب کیلئے یو سی ایچ سے لاہور سنٹر تک مین بلیوارڈ گلبرگ بند کی جائے گئی۔
سی ٹی او لاہور نے لبرٹی چوک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کلمہ چوک اور برکت مارکیٹ سے انے والی ٹریفک سنٹر پوائنٹ سے فردوس مارکیٹ کیطرف موڑ دی جائے گئی۔ انہوں نے کہا کہ جیل روڈ ،کینٹ، صدیق سنٹر سے انے والی ٹریفک منی مارکیٹ کیطرف موڑ دی جائے گی۔ لبرٹی میں ہونے والی جشن آزادی تقریب میں آنے والے شہریوں کو چیکنگ کے بعد آنے کی اجازت ہو گی۔ سی ٹی او کا کہنا تھا کہ شہر ایل ڈی اے پارکنگ پلازہ ، سی بی ڈی، لبرٹی مارکیٹ میں گاڑی پارک کر سکیں گے، شہر میں 10 جگہوں پر جشن آزادی کی تقریبات ہو رہی ہیں۔ لبرٹی میں میوزیکل کنسرٹ کی وجہ سے زیادہ شہریوں کی آمد کی توقع ہے۔