ایم ڈی کیٹ 2026: رجسٹریشن پورٹل 17 اگست سے دوبارہ کھولنے کا اعلان
08-13-2026
(لاہور نیوز) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ 2026 کے امیدواروں کو رجسٹریشن کا ایک اور موقع فراہم کرتے ہوئے آن لائن رجسٹریشن پورٹل دوبارہ کھولنے کا اعلان کر دیا۔
پی ایم ڈی سی کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2026 کے لیے رجسٹریشن پورٹل 17 سے 21 اگست 2026 تک فعال رہے گا، رجسٹریشن کی یہ سہولت ان امیدواروں کے لیے فراہم کی جا رہی ہے جو مقررہ مدت کے دوران رجسٹریشن نہیں کرا سکے۔ امیدوار مقررہ فیس کی ادائیگی کے بعد آن لائن رجسٹریشن کا عمل مکمل کر سکیں گے، پی ایم ڈی سی نے واضح کیا ہے کہ نامکمل درخواستوں کو منسوخ کرنے کا حق کونسل کے پاس محفوظ ہو گا۔ پی ایم ڈی سی کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2026 کا امتحان 20 ستمبر 2026 کو شیڈول ہے جبکہ کونسل کی جانب سے ٹیسٹ منعقد کرنے والی یونیورسٹیوں کو بھی اس ضمن میں نوٹس بھجوا دیا گیا ہے۔