ڈولفن سکواڈ کا 13 اور 14 اگست کیلئے خصوصی پٹرولنگ پلان تیار

08-13-2026

(لاہور نیوز) ڈولفن سکواڈ کی جانب سے 13 اور 14 اگست کیلئے خصوصی پٹرولنگ پلان تیار کر لیا گیا، جس کے مطابق ون ویلنگ،ہ لڑ بازی اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں جائے گی۔

شہریوں کے جان و املاک کی حفاظت کیلئے ڈولفن کا سپیشل سکواڈ تیار کیا گیا ہے جبکہ شہر بھر میں 97 اہم پوائنٹس پر 85 ڈولفن، پی آر یو کی ٹیمیں مامور ہوں گی۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ون ویلنگ،ہلڑ بازی و ہوائی فائرنگ کیخلاف اقدامات کئے جائیں گے، 13 اگست کی رات پٹرولنگ کیلئے حتمی سکواڈ تشکیل دے دیا گیا، ہوائی فائرنگ، روڈ بلاکنگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ہو گی، ہلڑ بازی کرنیوالے افراد کیلئےمختلف پوائنٹ پر 500 جوانوں کو ٹارگٹ سونپا گیا۔ ایس پی ڈولفن بلال احمد کے مطابق فیملیزکو ہراساں کرنیوالے قانون کے شکنجے میں آئیں گے، ڈولفن سکواڈویلنگ کے مخصوص و پسندیدہ سپاٹس کو کور کریں گے، ڈولفن سکواڈ کے 70جوان مخصوص ٹریک سوٹ میں حفاظت کیلئے فرائض انجام دینگے تاہم 14اگست پر فیملی پارکس پٹرولنگ یونٹ کی 6 ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔