پی اینڈ ڈی کی زیر تعمیر عمارت سے 3 مزدور گرگئے، ایک جاں بحق، دو زخمی

08-13-2026

(لاہور نیوز) پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب کی زیر تعمیر عمارت سے تین مزدور گرگئے، پولیس کے مطابق حادثے میں ایک مزدور جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق تینوں مزدور پچاس فٹ کی بلندی سے نیچے گرے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثہ آئی جی آفس کے سامنے پی اینڈ ڈی کی عمارت میں پیش آیا ہے تاہم تعمیراتی کام کے دوران احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کی گئی تھی۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔