سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا
08-13-2026
(لاہورنیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا تاہم اختتام منفی زون میں ہوا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 700 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 81 ہزار 16 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ تاہم ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں اچانک مندی چھاگئی جو کاروباری روز کے اختتام تک برقرار رہی جس کے باعث پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 206 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 80 ہزار 104 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 80 ہزار 311 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔