سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 3 ماہ تک مہنگی ہونے کا امکان

08-13-2026

(ویب ڈیسک) سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 3 ماہ تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی صارفین پر 34 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 3 ماہ تک ہر مہینے ایک روپے 34 پیسے مہنگی ہو سکتی ہے، نیپرا کی جانب سے مکمل جانچ پڑتال کے بعد فیصلہ جاری کیا جائے گا۔