مون سون کے پانچویں سپیل کی انٹری، لاہور میں آج وقفے وقفے سے بارش کا امکان
08-13-2026
(لاہور نیوز) مون سون کے پانچویں سپیل نے لاہور سمیت پنجاب میں انٹری دے دی، شہر اور صوبے کے دیگر اضلاع میں آج وقفے وقفے سے بادل برسنے کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق آج سے 15 اگست تک لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے، جبکہ بارشوں کے باعث شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں ہوا کی رفتار 5 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد تک جا پہنچا ہے۔ موسمی پیشگوئی کے مطابق لاہور میں آج وقفے وقفے سے بادل برسنے کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔