امامیہ کالونی میں رات بھر بجلی بند، شہری گرمی اور پانی کی قلت سے پریشان

08-13-2026

(لاہور نیوز) شاہدرہ کے علاقے امامیہ کالونی میں رات 10 بجے سے بجلی کی طویل بندش کے باعث علاقہ مکین شدید مشکلات کا شکار ہو گئے۔

بجلی کی بندش کے باعث بچے، بزرگ اور دیگر شہری ساری رات شدید گرمی اور حبس میں بے آرام رہے، شدید گرمی کے موسم میں بجلی کی طویل بندش  نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا۔ علاقہ مکینوں کے مطابق بجلی نہ ہونے کے باعث گھروں میں صاف پانی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی اور شہریوں کو پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑا۔ شہریوں  نے لیسکو حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ امامیہ کالونی میں بجلی کی طویل بندش کا فوری نوٹس لیتے ہوئے بجلی بحال کی جائے تاکہ شہریوں کو گرمی اور پانی کی قلت سے درپیش مشکلات سے نجات مل سکے۔