لاہور ہائیکورٹ نے کسٹمز ریفرنس درخواست مسترد کر دی
08-12-2026
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے کسٹمز ریفرنس درخواست مسترد کر دی۔
عدالت نے کسٹمز ٹریبونل کا سمگلنگ کا الزام مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔جسٹس مزمل اختر شبیر کی سربراہی میں2 رکنی بنچ نے کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ پر سماعت کی۔ ضبط شدہ سامان کے قانونی ہونے سے متعلق دستاویزات پیش کرنے پر بوجھ کسٹمز محکمے پر منتقل کردیا ۔ عدالت نے کہا کسٹمز محکمہ دستاویزات کو ضبط شدہ سامان سے غیر متعلق ثابت کرنے میں ناکام رہا، ضبط سامان وگاڑی غیر قانونی طور پر ضبط کرنے کا فیصلہ قرار دینے کا ٹریبونل کے مؤقف سے اتفاق کیا گیا۔ کسٹمز ٹریبونل کے حقائق سے متعلق نتائج میں مداخلت کی گنجائش نہیں، کسٹمز ٹریبونل نے دستاویزات اور سامان میں تعلق ثابت ہونے پر سامان سمگل شدہ قرار نہیں دیا تھا۔درخواست میں کوئی قانونی سقم یا اختیار سے تجاوز ثابت نہیں ہوا۔ کسٹمز ریفرنس جسٹس سید احسن رضا کاظمی اور جسٹس مزمل اختر شبیر پر مشتمل بینچ نے نمٹایا، فیصلے میں کہا گیا کہ دستاویزات اور بڑی تعداد میں ضبط شدہ اشیا کا تفصیلی موازنہ حقائق کا معاملہ ہے، عدالت نے کسٹمز اپیلیٹ ٹریبونل کے فیصلے کیخلاف محکمہ کسٹمز کی درخواست خارج کرتے ہوئے فیصلہ کسٹمز اپیلیٹ ٹریبونل کو بھجوانے کا حکم دے دیا۔