کل رات لاہور لبرٹی چوک میں جشن آزادی کی تقریب ہو گی
08-12-2026
(لاہور نیوز) لبرٹی چوک میں کل رات جشن آزادی کی تقریب منعقد ہو گی۔
مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب ذیشان ملک نے کہا ہے کہ جشن آزادی کی تقریب رات 8 بجے شروع ہوگی،جشن آزادی کی تقریب میں زندہ دلان لاہور شریک ہونگے۔ کل رات 12 بجے شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا، جشن آزادی شو میں نامور گلوکار پرفارمنس پیش کریں گے۔