رائیونڈ روڈ: اجتماع چوک کے قریب الیکٹرک پول سے گر کر شخص جاں بحق
08-12-2026
(لاہور نیوز) رائیونڈ روڈ اجتماع چوک میں الیکٹرک پول سے گرنے کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص الیکٹرک پول پر لگی لائٹس اتار رہا تھا کہ اچانک نیچے گر گیا، جس کے باعث اسے جان لیوا چوٹیں آئیں۔ ریسکیو کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت 48 سالہ شوکت علی فقیر کے نام سے ہوئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکت علی نشے کا عادی تھا۔ ریسکیو ٹیم نے لاش کو ضروری کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔