حضرت امام حسنؓ کا یوم شہادت، مرکزی جلوس کی سیکورٹی کیلئے بھرپور انتظامات
08-12-2026
(لاہور نیوز) 28 صفر المظفر شہادت حضرت امام حسنؓ کے یوم شہادت پر مرکزی جلوس رواں دواں ہے۔
ایس پی سٹی عاطف امیر نے مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ کیا اور داخلی راستوں پر چیکنگ کے عمل کا مکمل جائزہ لیا، اس موقع پر امن کمیٹی ممبران اور منتظمین کی وقت کی پابندی اور حکومتی احکامات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ ایس پی سٹی نے کہا کہ 28 صفر کے جلوس کیلئے سکیورٹی کے بھر پور انتظامات کیے گئے، تمام پوائنٹس اور ملحقہ گلیوں کو خاردار تار لگا کر بند کیا گیا ہے، جلوس میں شامل عزاداروں کو تین درجاتی حصار سے گزارا جا رہا ہے جبکہ مرکزی جلوس کے روٹ کی چھتوں پر اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔