محکمہ صحت میں سنگین مالی بحران : 8ماہ سے ادائیگیاں اور تنخواہیں تعطل کا شکار

08-12-2026

(لاہور نیوز) محکمہ صحت و آبادی میں سنگین مالی بحران پیدا ہو گیا، ڈسٹرکٹ و تحصیل ہسپتالوں میں صفائی، آلات و مشینری خریداری کی ادائیگیاں رُک گئیں۔

گزشتہ 8 ماہ سے محکمہ صحت نے ادائیگیاں ہی نہیں کیں، سیکڑوں ملازمین کی کئی ماہ کی تنخواہیں بھی تعطل کا شکار ہو گئیں، گزشتہ مالی سال میں محکمہ صحت کے پی ایم یو کو 9 ارب روپے درکار تھے۔ حکومت نے گزشتہ مالی سال میں پی ایم یو کو صرف 5 ارب روپے دیئے، صفائی، سکیورٹی، مشینری خریداری پر صرف دسمبر 2025 تک ادائیگیاں ہو سکیں، بقایاجات کی ادائیگی کیلئے رواں سال میں 10 ارب درکار ہیں، بجٹ میں صرف 6 ارب روپے مختص کئے گئے۔ محکمہ صحت نے ادائیگیاں کرنے کی بجائے پی ایم یو کا نام تبدیل کر کے ایچ ایس آئی یو رکھ دیا, ایچ ایس آئی یو کے تحت کنٹریکٹرز کے معاہدوں کے باجود بقایاجات نہ دیئے گئے۔