پنجاب کے سرکاری کالجز میں ڈپلومہ اِن انفارمیشن ٹیکنالوجی متعارف
08-12-2026
(لاہور نیوز) پنجاب کے سرکاری کالجز میں ڈپلومہ اِن انفارمیشن ٹیکنالوجی متعارف کروا دیا گیا۔
ڈی آئی ٹی کو آئی سی ایس کے مساوی قرار دے دیا گیا، رواں تعلیمی سال سے کلاسز شروع ہوں گی، سرکاری کالجز میں ڈی آئی ٹی کا دو سالہ ڈپلومہ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ ڈی پی آئی کالجز نے پروگرام کیلئے فیس سٹرکچر بھی جاری کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق ڈی آئی ٹی میں داخلوں کیلئے تمام متعلقہ سرکاری کالجز کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ڈپلومہ اِن انفارمیشن ٹیکنالوجی پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے تعاون سے کرایا جائے گا، پروگرام کا مقصد طلبہ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں عملی اور جدید مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔