نشتر کالونی، سکول بیگ سے لاکھوں مالیت کی منشیات برآمد، ملزم گرفتار
08-12-2026
(لاہور نیوز) نشتر کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نجی سوسائٹی سے منشیات سمیت ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت مجیب الرحمن کے نام سے ہوئی ہے، جو بہاولپور کا رہائشی ہے اور لاہور کی ایک نجی سوسائٹی میں منشیات سپلائی کرنے آیا تھا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن نے بتایا کہ ملزم نے پولیس سے بچنے کیلئے منشیات سکول بیگ میں چھپا رکھی تھی، پولیس نے ملزم کے قبضے سے 4 کلو چرس برآمد کر لی، جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی گئی ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ منشیات فروش نیٹ ورک سے وابستہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی نے کہا کہ منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔