پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا 2اہم آسامیوں پر بھرتیوں کا اعلان

08-12-2026

(ویب ڈیسک) پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے 2اہم آسامیوں پر بھرتیوں کا اعلان کردیا ہے۔

اتھارٹی کے مطابق لاہور میٹرو بس سسٹم کے لیے ڈائریکٹر آپریشنز کی آسامی پر بھرتی کی جائے گی، جس کے لیے 8 سالہ تجربہ رکھنے والے سول انجینئر کو ترجیح دی جائے گی۔ امیدوار کی زیادہ سے زیادہ عمر 45 سال مقرر کی گئی ہے، جبکہ اس عہدے کے لیے 4 لاکھ 80 ہزار روپے ماہانہ پیکیج دیا جائے گا۔ اسی طرح پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی راولپنڈی کے لیے ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی کی آسامی بھی مشتہر کی گئی ہے، جس کے لیے 8 سالہ تجربہ رکھنے والے آئی ٹی انجینئر کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ اس عہدے کے لیے 3 لاکھ 25 ہزار روپے ماہانہ پیکیج مقرر کیا گیا ہے۔ اتھارٹی کے مطابق دونوں آسامیوں کے لیے درخواستیں پنجاب جاب پورٹل کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہیں، جبکہ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اگست مقرر کی گئی ہے۔