پیف پارٹنرسکولوں میں ہزاروں طلبہ کی انرولمنٹ جعلی قرار، ادائیگیاں روک دی گئیں

08-12-2026

(لاہور نیوز) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) کے پارٹنر سکولوں میں ہزاروں طلبہ کی نادرا سے ب فارم کی تصدیق نہ ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے، جس پر پیف نے غیر تصدیق شدہ انرولمنٹ کو جعلی قرار دیتے ہوئے متعلقہ طلبہ کی ادائیگیاں روک دی ہیں۔

پیف حکام کے مطابق ب فارم کی تصدیق نہ ہونے کے باعث ہزاروں طلبہ کی انرولمنٹ منظور نہیں کی گئی، جبکہ لائسنسی سکولوں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ادائیگیوں کے حصول کے لیے طلبہ کی دوبارہ نادرا سے تصدیق کرائی جائے۔ پیف نے تمام لائسنسی سکولوں کو 20 اگست تک طلبہ کی تصدیق مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ طلبہ کی کامیاب تصدیق کے بعد ہی متعلقہ سکولوں کو واجب الادا ادائیگیاں جاری کی جائیں گی۔