نیاز بیگ پولیس کا کریک ڈاؤن، ریکارڈ یافتہ 2 ملزمان گرفتار
08-12-2026
(لاہور نیوز) نیاز بیگ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 60 مقدمات کے ریکارڈ یافتہ ملزم سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق 60 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ علی حسن کو گلشن ٹاؤن چوک سے منشیات سمیت گرفتار کیا گیا، جبکہ دوسرے ملزم حسن رضا کو پرانے مریدوال سے آئس اور ناجائز اسلحے سمیت حراست میں لیا گیا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر ایک کلو سے زائد چرس، ایک پاؤ آئس اور 30 بور پستول برآمد کیے گئے۔ پولیس نے علی حسن اور حسن رضا کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں جبکہ مزید تفتیش کے لیے ملزمان کو انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان نے کارروائی پر انچارج چوکی نیاز بیگ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی۔