لاہور ہائیکورٹ: نئے ججز کی کاز لسٹ جاری، 40 ارجنٹ وخصوصی مقدمات سماعت کیلئے مقرر

08-12-2026

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے نئے ججز کی کاز لسٹ جاری کر دی گئی، جس کے مطابق نئے ججز آج ارجنٹ اور خصوصی نوعیت کے مقدمات کی سماعت کریں گے۔

کاز لسٹ کے مطابق جسٹس غلام سرور نہنگ تین، جسٹس اجمل خان دو، جسٹس امیر عجم ملک چار، جسٹس شیریں عمران دو، جسٹس اسد علی باجوہ چھ، جسٹس امجد پرویز چار اور جسٹس خالد ابن عزیز چار ارجنٹ مقدمات کی سماعت کریں گے۔ جسٹس منور احمد دوگل چار، جسٹس سید فرہاد علی شاہ دو جبکہ جسٹس محمد عثمان غنی راشد چیمہ دو ارجنٹ مقدمات کی سماعت کریں گے۔ جسٹس شیریں عمران ارجنٹ مقدمات کے علاوہ پانچ خصوصی نوعیت کے مقدمات بھی سنیں گی، جبکہ جسٹس منور احمد دوگل دو خصوصی فہرست کے مقدمات کی سماعت کریں گے۔ کاز لسٹ کے مطابق نئے ججز کے سامنے مجموعی طور پر 33 ارجنٹ جبکہ 7 خصوصی نوعیت کے مقدمات سماعت کے لیے مقرر کیے گئے ہیں۔