رائیونڈ روڈ : بجلی کے پول سے گر کر 48 سالہ شخص جاں بحق

08-12-2026

(لاہور نیوز) رائیونڈ روڈ اجتماع چوک پر بجلی کے پول سے گر کر 48 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق شوکت علی فقیر بجلی کے پول سے لائٹس اتار رہا تھا کہ اچانک نیچے گر گیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ متوفی نشے کا عادی تھا۔ حادثے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا۔