گڈز ٹرانسپورٹرز سے مذاکرات، اہم فیصلوں کو حتمی شکل دے دی گئی

08-11-2026

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان اور آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز اتحاد کے درمیان دو روزہ مذاکرات کے بعد طے پانے والے فیصلوں کو حتمی شکل دے دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں گڈز ٹرانسپورٹرز کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔ وفاقی وزیر مواصلات کی ہدایت پر کسٹم حکام اور گڈز ٹرانسپورٹرز پر مشتمل مشترکہ مانیٹرنگ کمیٹی قائم کر دی گئی جبکہ ٹرانسپورٹرز کو درپیش کسٹم سے متعلق مسائل کے حل کے لیے شارٹ اور لانگ ٹرم حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ عبدالعلیم خان نے گڈز ٹرانسپورٹرز کو ویٹ اسٹیشنز سے متعلق شکایات جلد دور کرنے کی یقین دہانی کرائی، انہوں نے کہا کہ تمام موٹرویز پر جدید سہولیات اور کم سے کم ہیومن ریسورس والے ویٹ اسٹیشن بنائے جائیں گے۔