لاہور ہائیکورٹ: نئے ججز کی تعیناتی کے بعد عدالتی امور کیلئے سٹاف بھی تعینات

08-11-2026

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں نئے ججز کی تعیناتی کے بعد عدالتی امور کے لیے سٹاف کی تعیناتی بھی کردی گئی، جبکہ ہائیکورٹ کے 110 افسران و ملازمین کو مختلف ججز کے ساتھ تعینات کیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے نئے ججز کے ساتھ عدالتی امور کی انجام دہی کے لیے افسران و ملازمین کی تعیناتی کردی گئی، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس غلام سرور نہنگ کے ساتھ 11 افسران و ملازمین تعینات کیے گئے ہیں، محمد فیاض اسلم ایڈیشنل رجسٹرار، محمد انیس اشگر کورٹ ایسوسی ایٹ، افتخار حسین ایڈیشنل رجسٹرار پرسنل، احسان الرؤف پرسنل اسسٹنٹ، محمد رضوان ڈیٹا انٹری آپریٹر اور محمد سلیم سینئر سٹاف کار ڈرائیور شامل ہیں۔ محمد احسان، خرم اقبال، حسنین رضا، احمد ابرار اور محمد فہد کو آفس اٹینڈنٹ تعینات کیا گیا ہے، جسٹس محمد اجمل زاہد کے ساتھ بھی 11 افسران و ملازمین تعینات کیے گئے ہیں، اظہر رضا ایڈیشنل رجسٹرار، محمد آصف سینئر آفس کوآرڈینیٹر، محمد طاہر سینئر پرسنل اسسٹنٹ اور محمد ارسلان ارشد پرسنل اسسٹنٹ شامل ہیں۔ اسامہ منظر ڈیٹا انٹری آپریٹر، محمد فیصل ڈرائیور، محمد عثمان سینئر لائبریری اٹینڈنٹ جبکہ محمد قاسم عزیز، زاہد رضا، اسد عباس، سموئیل ندیم اور راؤف علی کو بھی سٹاف میں شامل کیا گیا ہے۔ جسٹس امیر عجم ملک کے ساتھ بھی 11 افسران و ملازمین تعینات کیے گئے ہیں، رؤف علی سینئر پرائیویٹ سیکرٹری، زاہد لطیف کورٹ ایسوسی ایٹ، امتیاز ناصر اور محمد عظیم پرسنل اسسٹنٹ، علی افتخار ڈیٹا انٹری آپریٹر اور محمد طاہر رشید ڈرا کو تعینات کیا گیا ہے، عدنان ظفر لائبریری اٹینڈنٹ، محمد سہیل، عبدالمجید، دانیال عارف اور اللہ نواز کو آفس اٹینڈنٹ مقرر کیا گیا ہے، جسٹس شِرین عمران کے ساتھ بھی 11 افسران و ملازمین تعینات کیے گئے ہیں، غلام رسول سینئر پرائیویٹ سیکرٹری، نوید اکرم کورٹ ایسوسی ایٹ، عمر اقبال پرسنل اسسٹنٹ، جمیل احمد سینئر پرسنل اسسٹنٹ، نجیم العہد صدیقی ڈیٹا انٹری آپریٹر اور محمد کامران ڈرائیور شامل ہیں۔ عبدالرحمان سینئر لائبریری کوآرڈینیٹر جبکہ خالد محمود، محمد قربان، محمد یاسین اور افضل احمد کو آفس اٹینڈنٹ تعینات کیا گیا ہے، جسٹس اسد علی باجوہ کے ساتھ بھی 11 افسران و ملازمین تعینات کیے گئے ہیں، رمضان علی ایڈیشنل رجسٹرار، محمد اشرف ایڈیشنل رجسٹرار کورٹ، محبوب الٰہی اور محمد صدیق پرسنل اسسٹنٹ، احمد رضوان سکندر ڈیٹا پروسیسنگ آفیسر اور صادق حسین سینئر کورٹ ڈرائیور شامل ہیں۔ اسلم پرویز شاہ سینئر کورٹ لائبریری کوآرڈینیٹر جبکہ محمد راشد، فیصل عرفان، عثمان خان، محمد غفار اور محمد معیز حیدر کو آفس اٹینڈنٹ تعینات کیا گیا ہے، جسٹس محمد امجد پرویز کے ساتھ بھی 11 افسران و ملازمین تعینات کیے گئے ہیں، محمد جمیل محمود پرائیویٹ سیکرٹری، محمد قیصر کورٹ ایسوسی ایٹ، راشد علی اور محمد آصف خان پرسنل اسسٹنٹ، شاہ رخ ڈیٹا انٹری آپریٹر اور محمد اکبر جاوید ڈرائیور تعینات ہیں، گلزار احمد سینئر لائبریری اٹینڈنٹ جبکہ شہباز حسین شاہ، محمد سلیم، حیدر علی اور شہاب حیدر کو آفس اٹینڈنٹ مقرر کیا گیا ہے۔ جسٹس خالد ابن عزیز کے ساتھ بھی 11 افسران و ملازمین تعینات کیے گئے ہیں، حافظ محمد آصف خان ایڈیشنل رجسٹرار، محمد رفیق سینئر کورٹ ایسوسی ایٹ، عرفان جاوید اور محمد عمر حیات پرسنل اسسٹنٹ، محمد فہیم بٹ ڈیٹا انٹری آپریٹر اور باقر اقبال حسین سٹاف کار ڈرائیور شامل ہیں، نعمان علی پاشا سینئر لائبریری اٹینڈنٹ جبکہ عثمان غنی، محمد شہزاد مسعود، مبشر مصطفیٰ اور سید ممتاز حسین کو آفس اٹینڈنٹ تعینات کیا گیا ہے۔ جسٹس منور اقبال دگل کے ساتھ بھی 11 افسران و ملازمین تعینات کیے گئے ہیں، محمد جاوید اقبال ملک ایڈیشنل رجسٹرار، مبشر فیاض کورٹ ایسوسی ایٹ، محمد ندیم اور رانا جاوید اقبال پرسنل اسسٹنٹ، میاں زیشان الحق ڈیٹا انٹری آپریٹر اور محمد ادمیر خان ڈرائیور شامل ہیں۔ سید یاسر علی گجر سینئر لائبریری اٹینڈنٹ جبکہ کاشف امیر، محمد عاصم زمان، محمد عبداللہ اور محمد لطاف اللہ جان کو آفس اٹینڈنٹ تعینات کیا گیا ہے، جسٹس سید فرہاد علی شاہ کے ساتھ بھی 11 افسران و ملازمین تعینات کیے گئے ہیں، افضال فضل کھوکھر ایڈیشنل رجسٹرار، ضیا الرحمٰن ایڈیشنل رجسٹرار کورٹ، محمد شہزاد سبحانی اور عمر فاروق پرسنل اسسٹنٹ، فضل الٰہی ڈیٹا انٹری آپریٹر اور عبدالحادی سٹاف کار ڈرائیور تعینات کیے گئے ہیں، محمد عوّیس سینئر لائبریری اٹینڈنٹ جبکہ محمد تنویر حسین، محمد نعمان، دلاور علی اور سلیمان شمعون کو آفس اٹینڈنٹ مقرر کیا گیا ہے۔ جسٹس عثمان غنی راشد چیمہ کے ساتھ 8 افسران و ملازمین تعینات کیے گئے ہیں، ملک رضوان الحق اعوان پرائیویٹ سیکرٹری، محمد عمران ڈپٹی رجسٹرار، ساجد محمود ایڈیشنل رجسٹرار پرسنل، وقاص علی پرسنل اسسٹنٹ، بابر خان ڈیٹا انٹری آپریٹر اور شاہد علی ڈرائیور شامل ہیں، حسن علی سینئر لائبریری اٹینڈنٹ جبکہ شہزاد علی، حمزہ ظفر، زین حسن اور محمد حسیب کو آفس اٹینڈنٹ تعینات کیا گیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے مختلف ججز کے ساتھ مجموعی طور پر 110 افسران و ملازمین کی تعیناتی کردی گئی ہے، تعینات ہونے والے افسران و ملازمین عدالتی امور کی انجام دہی میں متعلقہ ججز کے ساتھ فرائض سرانجام دیں گے۔