کراچی سے لاہور آنے والی عوام ایکسپریس جیابگا اسٹیشن کے قریب ڈی ریل
08-11-2026
(لاہور نیوز) کراچی سے لاہور آنیوالی عوام ایکسپریس جیابگا سٹیشن کے قریب ڈی ریل ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق عوام ایکسپریس کے ڈی ریل ہونے کے باعث ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد متعلقہ حکام کی جانب سے ٹریک کی بحالی اور ٹرین کی بوگیاں دوبارہ پٹری پر لانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ حادثے میں کسی جانی نقصان کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔