رجب بٹ سمیت 5 ملزمان پر فردِ جرم عائد کرنے کیلئے 18 اگست کی تاریخ مقرر

08-11-2026

لاہور: (محمد اشفاق) سیشن کورٹ لاہور میں معروف یوٹیوبر رجب بٹ سمیت دیگر کے خلاف استغاثہ کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے رجب بٹ سمیت پانچ ملزمان پر فردِ جرم عائد کرنے کے لیے 18 اگست کی تاریخ مقرر کردی، ملزمان کو آئندہ سماعت پر عدالت میں طلب کرلیا گیا۔

سیشن کورٹ لاہور میں یوٹیوبر رجب بٹ سمیت دیگر کے خلاف عائشہ جٹ کی جانب سے دائر استغاثہ کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج ظفر یاب نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے رجب بٹ سمیت پانچ ملزمان پر فردِ جرم عائد کرنے کے لیے 18 اگست کی تاریخ مقرر کردی، جبکہ عدالت نے تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔ دورانِ سماعت استغاثہ کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ پولیس نے مقدمے کے چالان میں ملزمان کی تفتیش درست انداز میں نہیں کی، استغاثہ نے عدالت سے معاملے کا قانون کے مطابق جائزہ لینے اور کارروائی آگے بڑھانے کی استدعا کی، عدالت نے دلائل اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد رجب بٹ سمیت پانچ ملزمان کو فردِ جرم کے لیے 18 اگست کو طلب کرلیا۔