لاہور کے آسمان پر سورج آب و تاب سے جلوہ افروز، آج بھی بارش کا امکان
08-11-2026
(لاہورنیوز) باغوں کے شہر لاہور میں دن کا آغاز سورج کی کرنوں کے ساتھ ہوا تاہم محکمہ موسمیات نے آج بھی شہر میں بادل برسنے کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 جبکہ کم سے کم 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے شہر میں آج بھی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔