پاکستان میں آج اقلیتوں کا قومی دن منایا جارہا ہے
08-11-2026
(لاہور نیوز) پاکستان میں آج اقلیتی برادری کا قومی دن منایا جارہا ہے۔
ملکی تعمیر و ترقی میں اقلیتی برادری کا مثبت کردار بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے اس عہد و تاریخی خطاب کی عکاسی ہے جس کے تحت ہر شہری کو بلا امتیاز مساوی حقوق اور مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔ وطن عزیز کی تعمیر و ترقی میں اقلیتی برادری کا مثبت کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، 11اگست 1947 کو بانی پاکستان کے قانون ساز اسمبلی میں عہد و تاریخی خطاب کے تحت اقلیتی برادری کو بلا امتیاز حقوق اور آزادی حاصل ہے۔ مسیحی برادری وطن عزیز میں اقلیتی برادری کو مساوی حقوق دیئے جانے پر خوش ہے اور وطن عزیز کی تعمیر و ترقی اور جشن آزادی میں بھی پیش پیش نظر آتی ہے۔ ہندو اور سکھ برادری بھی پڑوسی ملک بھارت میں اقلیتی برادری پر ہونے والے مظالم کے برعکس پاکستان میں اقلیتوں کو مساوی حقوق اور مذہبی آزادی حاصل ہونے پر اطمینان و خوشی اور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔ پاکستان میں اقلیتوں کا قومی دن منانے کا آغاز 11 اگست 2009 سے اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے دور میں کیا گیا، ہر سال 11 اگست کو یہ دن مناکر اقلیتوں کے حقوق کو اجاگر اور اقلیتی برادری کے مثبت کردار پر انہیں خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔