چونگی امرسدھو: 35 سالہ شخص کا گلے میں پھندہ ڈال کر زندگی کا خاتمہ
08-10-2026
(لاہور نیوز) چونگی امرسدھو کے علاقے نیازی چوک کے قریب 35 سالہ شہری نے گلے میں پھندل ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر ڈالا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکشی کرنے والے فرد کی شناخت شکیل کے نام سے ہوئی ہے، ذرائع کے مطابق شکیل نے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملنے پر امدادی ٹیم موقع پر پہنچی تاہم شہری جانبر نہ ہوسکا، ریسکیو اہلکاروں نے مزید قانونی کارروائی کیلئے لاش کو متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔