عمران خان سے وکلا کی ملاقات، 6 ناموں کی فہرست جیل حکام کو ارسال

08-10-2026

(لاہور نیوز) اڈیالہ جیل میں 11 اگست کو منگل کے روز بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی وکلا کی ملاقات کیلئے 6 ناموں کی فہرست پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجہ نے جیل حکام کو بھجوا دی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرنیوالوں کی فہرست میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان،سلمان اکرم راجہ، عبدالسلام آغا کے نام شامل ہیں، سردار مصروف خان، زاہد بشیرڈار اور سردار عادل نوار کا نام بھی ملاقات کی فہرست میں شامل ہے۔       ملاقات کی فہرست میں شامل وکلا کل ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل آئیں گے، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور بشرا بی بی کی فیملی کا بھی اڈیالہ جیل آنے کا امکان ہے۔