پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز: پاکستان کی انگلینڈ سیریز کیلئے پریکٹس آج سے شروع
08-10-2026
(ویب ڈیسک) انگلینڈ کا دورہ کرنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم دو دن کے آرام کے بعد آج سے کاؤنٹی گراؤنڈ ، بیکہنم میں پریکٹس کا آغاز کرے گی۔
پاکستان ٹیم مقامی وقت کے مطابق نو بجکر تیس منٹ پر پریکٹس شروع کرے گی، بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان اور سلیکٹ الیون کے درمیان چار روزہ پریکٹس میچ 12 سے 15 اگست تک کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 19 اگست سے ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی بیٹر شان مسعود جو انگلی کی انجری سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور سعود شکیل جو ویسٹ انڈیز سیریز میں فٹنس مسائل کے باعث دستیاب نہیں تھے، ہیڈنگلے ٹیسٹ سے قبل ٹیم میں واپسی کریں گے۔ ادھر انگلینڈ بھی پاکستان کی اس نئی پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہو گا، میزبان ٹیم اس وقت تبدیلی کے دور سے گزر رہی ہے، جو روٹ نے دوسری مرتبہ ٹیسٹ کپتانی سنبھال لی ہے جبکہ نئے ہیڈ کوچ اسٹیفن فلیمنگ پاکستان سیریز کے بعد ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ اس دوران مارکس ٹریسکوتھک عبوری ہیڈ کوچ کے طور پر ٹیم کی رہنمائی کریں گے۔