مکہ دفاعی معاہدہ اسلام دشمن قوتوں کے عزائم کی موت ہے، لیاقت بلوچ

08-10-2026

(لاہور نیوز) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدہ اسلام دشمن قوتوں کے عزائم کی موت ہے۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزراء خارجہ کا مکہ دفاعی معاہدہ پر وضاحتی بیان اچھا ہے، پاکستان میں ضروری ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اس معاہدے سے متعلق آگاہی دی جائے خواہ دفاعی معاہدہ پر ان کیمرہ اجلاس ہو، تاکہ تحفظات اور اعتراضات کا ازالہ ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم بلوچستان، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کی صورتحال پر بلاتاخیر فوری قومی کانفرنس بلائیں، سیاسی بحرانوں کا خاتمہ قومی مطالبہ بن گیا ہے۔