آئی جی پنجاب نے 3 افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے

08-09-2026

(لاہور نیوز) انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس عبدالکریم نے 3 افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔

ڈی پی او لودھراں کیپٹن (ر) علی بن طارق اٹک کے ڈی پی او, سردار موارہان خان ڈی پی او اٹک سے ڈپٹی ڈائریکٹر مانیٹرنگ ایلیٹ پنجاب لاہور جبکہ ایس پی بینش فاطمہ کو ڈی پی اولودھراں تعینات کر دیا گیا ہے۔