لاہور: مختلف علاقوں سے تین افراد کی نعشیں برآمد

08-09-2026

(لاہور نیوز) شہر لاہور میں ریس کورس، سمن آباد اور ہربنس پورہ سے تین افراد کی نعشیں برآمد ہو گئیں۔

ریس کورس کے علاقے میں فٹ پاتھ سے 75 سالہ بزرگ شہری مردہ حالت میں پایا گیا، اطلاع ملنے پر متعلقہ ادارے موقع پر پہنچے اور ضروری کارروائی شروع کر دی۔ دوسری جانب سمن آباد میں حسن مارکیٹ کے قریب 45 سالہ شخص کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا، ایدھی ترجمان کے مطابق متوفی کی شناخت خطیب خالد کے نام سے ہوئی ہے۔ ہربنس پورہ کے علاقے قلندر پورہ سے بھی 50 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی، ایدھی ترجمان کے مطابق متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ ابتدائی معلومات کے مطابق وہ نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے۔ پولیس اور متعلقہ اداروں  نے تینوں واقعات میں ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا۔