پتوکی میں اقدام خودکشی کرنیوالی خاتون لاہور میں دم توڑ گئی
08-09-2026
(لاہور نیوز) پتوکی میں گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ہو کر فصلوں میں استعمال ہونے والا سپرے پینے والی 25 سالہ خاتون لاہور کے جناح ہسپتال میں دم توڑ گئی۔
پولیس کے مطابق نیلم نے گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ہو کر سپرے پی لیا تھا، جس کے بعد اسے طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں پر وہ جانبر نہ ہو سکی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ سے متعلق قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانہ سٹی پتوکی پولیس کو اطلاع کر دی گئی ہے۔