جشنِ آزادی کی تیاریاں، شہربھر میں سٹال سج گئے

08-09-2026

(لاہور نیوز) جشن آزادی کی تیاریاں جوش خروش سےجاری، شہر لاہور میں سٹال سج گئے اور خریداروں کا رش ہونے کے باعث ہر طرف سبز و سفید رنگوں کی بہار نظر آنے گلی۔

قومی پرچم سے ہم رنگ اشیاء سٹالز کی زینت بن گئیں، جھنڈیاں، جھنڈےاوربیجزکی خریداری میں اضافہ دیکھا گیا ہے، کپڑے، جیولری، بیگ اور بچوں کے کھلونے شہریوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔  گھر، محلہ، گلیوں اور بازاروں کی سجاوٹ کیلئے شہری خریداری میں مصروف ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ جشن آزادی کا دن جذبہ حب الوطنی سے لبریز ہوتا ہے، اسی لئے آزادی کی خوشیاں منانے کیلئے ابھی سے تیاریاں کر رہے ہیں۔