لاہور: ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق، 276 افراد زخمی

08-09-2026

(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 248 حادثات رپورٹ ہوئے، جس میں 2 افراد جاں بحق جبکہ اڑھائی سو سے زائد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثات کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 276 افراد زخمی ہوئے جن میں شدید زخمی ہونے والے 89 افراد کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 187 معمولی زخمیوں کو جائے حادثہ پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔