جشنِ آزادی 2026: لاہور میں میوزیکل پروگرامز سمیت دیگر تقریبات کا 15 روزہ شیڈول فائنل

08-09-2026

(لاہور نیوز) شہر لاہور میں جشنِ آزادی 2026 بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منانے کے لیے رنگا رنگ تقریبات کا شیڈول فائنل کر لیا گیا ہے جبکہ شہر میں 9 سے 23 اگست تک مختلف کھیلوں، ریلیوں، میوزیکل پروگرامز اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جشنِ آزادی کی تقریبات کا آغاز 9 اگست کو سائیکل ریلی سے ہو گیا ہے جبکہ 10 اگست کو ڈیفنس میں موٹر بائیک ریلی کا اہتمام کیا جائے گا، 11 اگست کو نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں کراٹے ٹورنامنٹ ہو گا، جہاں میٹ ریسلنگ اور پاور لفٹنگ کے مقابلے بھی منعقد کیے جائیں گے۔ جشنِ آزادی کے موقع پر لاہور شہر بھر میں شاندار چراغاں کیا جائے گا۔ ٹاؤن ہال میں خصوصی لیزر شو پیش کیا جائے گا جبکہ لبرٹی چوک پر بھی خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق 13 اگست کو لبرٹی چوک میں میگا کنسرٹ اور شاندار آتش بازی کا اہتمام ہو گا، 14 اگست کو نیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جائے گا تاہم اسی روز حضوری باغ میں پروقار پرچم کشائی کی تقریب بھی منعقد ہو گی۔ جشنِ آزادی کی تقریبات کا اختتامی ایونٹ 23 اگست کو ’’دنگل‘‘ ہو گا، اس دوران لاہور کو سبز ہلالی پرچموں اور برقی قمقموں سے سجایا جائے گا جبکہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کو بھی پرچموں اور روشنیوں سے آراستہ کیا جائے گا۔