پی آئی اے کی پاکستان سے سعودیہ کی پروازیں 18 گھنٹے تک تاخیر کا شکار، مسافروں کو شدید مشکلات

08-09-2026

(ویب ڈیسک)پی آئی اے کے آپریشنل مسائل کے سبب پاکستان سے سعودی عرب کی 6 پروازیں 18 گھنٹے تک تاخیر کا شکار ہیں۔

مدینہ اور جدہ ائیرپورٹس پر نجی ائیرلائن کے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے، اسلام آبادسے مدینہ کی پرواز  ساڑھے 17 گھنٹے تک تاخیر کا شکار ہے۔ مدینہ سے اسلام آبادکی پرواز رات 2 بجے شیڈول تھی جس کی  آج شام 5 بجے آمد متوقع ہے جبکہ لاہور سے مدینہ کی پروازوں میں 18 گھنٹے تاخیر ہوئی۔  اسی طرح ملتان سے جدہ، مدینہ کی پروازوں میں 18 گھنٹے تاخیر ہے جبکہ مدینہ سے لاہور  کی پرواز آج دن ڈھائی بجے شیڈول تھی جس کی اب کل صبح 8 بجے آمد متوقع ہے۔