شاہین آفریدی اور نسیم شاہ سمیت فاسٹ بولر کو سلیکٹڈ کرکٹ کھیلنی چاہیے: عثمان شنواری
08-08-2026
(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عثمان شنواری نے کہا ہے کہ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ سمیت فاسٹ بولر کو سلیکٹڈ کرکٹ کھیلنی چاہیے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان شنواری نے کہا کہ انگلینڈ میں سیریز ہمارے لیے ہمیشہ بہت مشکل رہی ہے جس طرح کی فارم اور مومینٹم لے کر جارہے ہیں امید ہے اچھی سیریز ہوگی، ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹیم نے مایوس کیا، ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیم نے دوسرے میچ میں بہترین کم بیک کیا، ٹیم میں جتنا تسلسل رہے گا اتنے اچھے نتائج بھی آئیں گے۔ عثمان شنواری کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ بڑے بولر ہیں، انہیں کوئی مشورہ نہیں دے سکتا، فاسٹ بولنگ میں آپ کی فٹنس کرسٹیانو رونالڈو والی ہی کیوں نہ ہو، مسلسل بولنگ آپ کی سپیڈ کم کر دیتی ہے، اتنا کہوں گا کہ سلیکٹڈ کرکٹ کھیلیں، ہماری ٹیم میں یہ بہت بڑا مسئلہ ہے کہ ہم کینیا، زمبابوے اور آسٹریلیا کے خلاف بھی ایک ہی ٹیم کے ساتھ کھیل رہے ہوتے ہیں، سلیکٹڈ کرکٹ کھیلیں گے تو اسپیڈ بھی رہے گی، کیرئیر رہے گا اور انجریز بھی کم ہوں گی، ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ ہم نے فاسٹ بولنگ کو سپیڈ کے ساتھ جوڑ دیا ہے۔