حج 2027: پرائیویٹ حج آپریشن کیلئے نیا ڈیجیٹل نظام نافذ کرنے کا فیصلہ

08-08-2026

(لاہور نیوز) وزارت مذہبی امور نے حج 2027 کیلئے سعودی عرب کے نسک مسار سسٹم کے مطابق پرائیویٹ حج آپریشن کا نیا ڈیجیٹل نظام نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق آئندہ حج کیلئے پرائیویٹ حج کی بکنگ براہِ راست پرائیویٹ آپریٹرز کے بجائے وزارت مذہبی امور کے توسط سے ہو گی۔ حج 2027 میں پہلی بار سرکاری حج کے ساتھ پرائیویٹ حج آپریشن بھی وزارت مذہبی امور کی براہِ راست نگرانی میں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ حج سکیم کو وزارت مذہبی امور کی سرکاری ’پاک حج ایپ‘ کے ذریعے چلایا جائے گا، جس کے تحت حج بکنگ اور متعلقہ معاملات کو ڈیجیٹل نظام کے ذریعے منظم کیا جائے گا۔ نئے نظام کا مقصد پرائیویٹ حج آپریشن میں شفافیت، نگرانی اور حجاج کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔