ویمنز ایشیا کپ کی تیاریوں کیلئے قومی ٹیم کا کیمپ آئندہ ہفتے شروع ہوگا

08-08-2026

(ویب ڈیسک) ویمنز ایشیا کپ 2026 کی تیاریوں کے لیے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا کیمپ آئندہ ہفتے شروع ہوگا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ویمن ٹی ٹوئنٹی سکواڈ 16 اگست سے ٹریننگ شروع کرے گا اور ٹیم کے ٹریننگ کیمپ کے لیے لاہور کے وینیو کا آپشن موجود ہے۔ ذرائع نے کہا کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں زیادہ ردو بدل کا امکان نہیں ہے۔ سکواڈ میں کپتان فاطمہ ثنا کی واپسی ہو گی جو دی ہنڈریڈ لیگ کی وجہ سے سری لنکا کے خلاف سیریز نہیں کھیل سکی تھیں۔ یاد رہے کہ ویمنز ایشیا کپ 28 اگست سے 13 ستمبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا۔