پنجاب کے سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کی قیاس آرائیاں
08-08-2026
(ویب ڈیسک) پنجاب کے سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کے حوالے سے قیاس آرائیاں جاری ہے کہ کیا تعلیمی ادارے31 اگست تک بند رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے تمام سرکاری و نجی سکولوں میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا اختتام قریب آتے ہی سرکاری اور نجی سکولوں میں طلبہ کی واپسی کی تیاریاں جاری ہیں۔ تاہم جاری مون سون بارشوں کے باعث تعطیلات میں ممکنہ توسیع سے متعلق قیاس آرائیاں بھی کی جا رہی ہیں کہ کیا یکم ستمبر 2026 کو سکول دوبارہ کھلیں گے؟ موجودہ طے شدہ شیڈول کے تحت پنجاب میں گرمیوں کی تعطیلات 23 اگست 2026 کو ختم ہو رہی ہیں، جس کے بعد 24 اگست سے سکول دوبارہ کھلنے کے قومی امکانات ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال 23 اگست سے آگے تعطیلات بڑھانے کی فی الحال کوئی تجویز یا رپورٹ زیرِ غور نہیں ہے۔ تاحال پنجاب حکومت کی جانب سے موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع کا کوئی اعلان سامنے نہیں آیا جبکہ صوبے کے دریاؤں میں بھی کسی بڑے سیلابی خطرے کی پیش گوئی نہیں کی گئی، جس کے باعث امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سکول مقررہ شیڈول کے مطابق 24 اگست سے کھل جائیں گے۔ تاہم تعطیلات میں کسی بھی قسم کی توسیع یا شیڈول میں تبدیلی کا حتمی فیصلہ پنجاب حکومت ہی کرے گی۔ یاد رہے گزشتہ سال پنجاب حکومت نے شدید مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث سکولوں کی گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کرتے ہوئے انہیں 31 اگست 2025 تک بڑھا دیا تھا۔