لاہورمیں ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار، آج بھی بارش کی پیشگوئی
08-08-2026
(لاہور نیوز) شہر کا مطلع ابر آلود ہے اور آسمان پر بادلوں کا راج ہے، جبکہ ٹھنڈی ہواؤں کے باعث موسم دلفریب ہو گیا ہے، محکمہ موسمیات نے آج شہر میں وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج بارش کے امکانات 20 سے 80 فیصد تک ہیں، جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بادل برسنے کا امکان ہے۔ موسم کی موجودہ صورتحال کے مطابق شہر کا درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ شہر میں تقریباً 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ بادلوں اور ٹھنڈی ہواؤں کے باعث لاہور کا موسم خوشگوار ہو گیا ہے، جبکہ شہریوں نے بھی موسم کی اس تبدیلی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔