ون ویلنگ کرتے 2 کمسن بچوں نے آئی ٹی ماہر نوجوان کی ٹانگ توڑ دی

08-08-2026

(لاہور نیوز) 2 کمسن بچوں نے ون ویلنگ کرتے ہوئے آئی ٹی کے ماہر نوجوان کی ٹانگ توڑ دی اور نوجوان کے ساتھ ساتھ خود بھی دونوں ہسپتال پہنچ گئے۔

ریسکیو نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد بتایا کہ مریدکے جی ٹی روڈ ریان پورہ کے قریب رات کے اندھیرے میں 2 کمسن بچے موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرتے سڑک پر کھڑے نوجوان سے جا ٹکرائے جس کے نتیجے میں نوجوان کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔ ریسکیو نے زخمیوں کو فوراً مریدکے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا، ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد ننگل ساہداں کے رہائشی آئی ٹی کے ماہر اسد بشیر کو مزید علاج معالجے کیلئے لاہور ریفر کر دیا گیا۔ ڈاکٹرز نے دونوں کمسن بچوں کو مرہم پٹی کر کے ہسپتال سے فارغ کر دیا، اسی بیچ اسد بشیر نے فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں بچوں کو معاف بھی کر دیا۔