نواب ٹاؤن میں 31 لاکھ روپے کی ڈکیتی کا معمہ حل، دو سگے بھائی گرفتار

08-07-2026

(لاہور نیوز) نواب ٹاؤن پولیس نے 31 لاکھ روپے کی ڈکیتی کا معمہ حل کرتے ہوئے واردات میں ملوث دو سگے بھائیوں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان عامر اور اویس کا تعلق ساہیوال سے ہے، دونوں  نے چند روز قبل ایک نجی کمپنی کے ملازم سے 31 لاکھ روپے چھین لئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو موبائل فون کی لوکیشن اور کلوز سرکٹ (سی سی ٹی وی) کیمروں کی فوٹیج کی مدد سے ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ واردات کے دیگر پہلوؤں اور ممکنہ ساتھیوں کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں۔