پاکستان ٹیسٹ سکواڈ آج ویسٹ انڈیز سے انگلینڈ روانہ ہوگا
08-07-2026
(ویب ڈیسک) پاکستان ٹیسٹ سکواڈ آج ٹرینیڈاڈ سے انگلینڈ روانہ ہو گا
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 19 اگست سے لیڈز میں شروع ہو گا۔ اس سے قبل پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر 2 میچز کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی۔ دوسری جانب انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ECB) پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے ابتدائی 2 میچز کے لیے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر چکا ہے۔ اس ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کی قیادت تجربے کار بیٹر جو روٹ کریں گے، جبکہ 16 رکنی سکواڈ میں جوفرا آرچر، گس ایٹکنسن، شعیب بشیر، ہیری بروک، برائیڈن کارس، سیم کک، جارڈن کوکس، بین ڈکٹ، میتھیو فشر، ایمیلیو گے، اولی رابنسن، ڈین لارنس، اولی پوپ، جیمی سمتھ اور جوش ٹونگ شامل ہیں۔