پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں اور لیوی کے خلاف آج احتجاج ہو گا، لیاقت بلوچ

08-07-2026

(لاہور نیوز) لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے اور لیوی ٹیکس کے نفاذ کے خلاف آج ملک بھر میں شاہراہوں پر پُرامن احتجاج کیا جائے گا۔

اپنے بیان میں لیاقت بلوچ  نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے احتجاج میں بھرپور شرکت کریں، عوامی دباؤ کے سامنے حکمرانوں کو بالآخر سرنڈر کرنا پڑے گا۔ انہوں  نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنا اور لیوی کی صورت میں اضافی وصولیاں کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں، حکمران نوشتۂ دیوار پڑھیں کیونکہ عوامی جذبات میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے۔ لیاقت بلوچ  نے مزید کہا کہ حکومت عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال کر قومی خزانہ بھرنے کی پالیسی ترک کرے اور عوام کو فوری ریلیف فراہم کرے۔