برائلر مرغی کے نرخ میں کمی، قیمت 468 روپے فی کلو مقرر
08-07-2026
(لاہور نیوز) برائلر مرغی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے، جبکہ انڈوں کے نرخ بدستور برقرار ہیں۔
سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت میں 8 روپے فی کلو کمی کے بعد نئی قیمت 468 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے، تاہم شہر کے مختلف علاقوں میں صاف گوشت 550 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح زندہ برائلر کی قیمت میں 5 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے، فارم گیٹ پر زندہ برائلر کا ریٹ 295 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں اس کی قیمت 309 روپے فی کلو اور پرچون بازار میں 323 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، سرکاری نرخ نامے کے مطابق انڈے 268 روپے فی درجن مقرر ہیں، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں ایک پیٹی انڈوں کی قیمت 7 ہزار 910 روپے برقرار رکھی گئی ہے۔