پاسپورٹ دفاتر سے ایجنٹ مافیا کے خاتمے کیلئے مؤثر کارروائی کا حکم

08-07-2026

(لاہور نیوز) ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر سے ایجنٹ اور ٹاؤٹ مافیا کے مکمل خاتمے کیلئے ایف آئی اے کے ساتھ مؤثر کارروائی کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی زیرِ صدارت زونل ہیڈز کا اہم آن لائن اجلاس ہوا، جس میں پاسپورٹ دفاتر کو ماڈل دفاتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر سے ایجنٹ اور ٹاؤٹ مافیا کے مکمل خاتمے کیلئے ایف آئی اے کے ساتھ مؤثر کارروائی کرنےکا حکم دے دیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل نے تمام پاسپورٹ دفاتر میں کیش لیس فیس ادائیگی نظام کی آگاہی ویڈیوز اور ہوم ڈیلیوری سروس کے بینرز نمایاں کرنے کی بھی ہدایت کی جبکہ غیر وصول شدہ پاسپورٹس کے درخواست گزاروں سے فوری رابطہ کر کے بروقت ترسیل یقینی بنانے کی ہدایت اور تجدیدِ پاسپورٹ درخواستیں ترجیحی بنیاد پر پراسیس کرنےکی ہدایت بھی کی گئی۔