مانگا منڈی میں مسافر بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ماں بیٹی جاں بحق

08-06-2026

(لاہور نیوز) مانگا منڈی میں مسافر بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ماں بیٹی جاں بحق ہو گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق موٹر سائیکل سوار کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ حادثے میں خاتون سمیت اسکی ڈیڑھ ماہ کی شیر خوار بچی جاں بحق ہو گئی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے لاشوں کو مردہ خانہ منتقل کر کے مفرور ڈرائیور کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔